پاکستان سے باہمی تعلقات کو مضبوط کرنے کیلئے پرعزم ہیں، امریکی وزیرخارجہ
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ پاکستان سے انسداد دہشتگردی سمیت دیگرشعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دیں گے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیرخارجہ ٹونی بلنکن نے ٹوئٹر پرپیغام میں کہا کہ وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری سے بات ہوئی۔ رواں برس پاک امریکا تعلقات کے 75 برس مکمل ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے باہمی تعلقات کومزید مضبوط کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔ انسداد دہشتگردی، افغانستان میں استحکام اورتجارت سمیت دیگرامورپردونوں ممالک کے تعاون کو مزید فروغ دیں گے۔
Load/Hide Comments


