اقوام متحدہ میں یوکرین پر حملے کیخلاف متفقہ قرار داد منظور

اقوام متحدہ (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترش نے یوکرین میں امن کےلئے سلامتی کونسل کی متفقہ قرارداد کی منظوری اور اس سلسلے میں ایک آواز بننے کا خیر مقدم کیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے روس کے یوکرین پر حملے کے خلاف گزشتہ روز قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی قرارداد میں مسئلے کا پرامن حل تلاش کرنے کے لیے سیکرٹری جنرل کی کوششوں کی حمایت کی گئی ۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے یوکرین میں امن کے لیے قرارداد کی متفقہ منظوری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ انسانی جانوں کو بچانے ، لوگوں کی مشکلات میں کمی لانے اور امن کی راہ تلاش کرنے کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں