کنڈ ملیر میں لاپتہ خاندان کا امدادی کارروائیوں پر حکام سے اظہار تشکر

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان کے علاقے لسبیلہ میں کراچی سے تعلق رکھنے والے خاندان کے 11افراد کو ریسکیو کرلیا گیا۔ ایس ایس پی لسیبلہ کے مطابق مذکورہ خاندان کے گیارہ افراد گزشتہ روز اچانک لاپتہ ہوئے وہ کنڈ ملیر کے ریگستانی علاقے میں پھنس گئے جن کو انتظامیہ نے کھانے اور پانی پہنچا دیا پولیس کے مطابق متاثرہ خاندان سڑک کے کنارے موٹرسائیکلیں کھڑی کرکے پکنک منانے گئی لیکن واپسی پر راستہ بھول جانے سے بھوک وپیاس کی وجہ سے ان کی حالت غیر ہوگئی تاہم انتظامیہ کی بروقت اقدامات سے ان کو بچالیا گیا۔ پولیس کے مطابق خوش قسمتی سے مذکورہ خاندان کے ایک فرد کا موبائل پر کراچی میں کسی سے رابطہ کیا جس پر پولیس کوسٹ گارڈ اور ایدھی فاؤنڈیشن اور علاقے کے ایک معزز شخصیت سردار رشید نے علاقے میں متاثرہ خاندان کی تلاش شروع کئی اور کئی گھنٹے کی تلاش کے بعد متاثرہ خاندان کو ریسکیو کرلیا گیا ایس ایس پی اوتھل کے مطابق اندھیرا ہونے کی وجہ سے مذکورہ خاندان اپنی موٹرسائیکلیں تلاش کرنے میں ناکام ہوگئی تھی ایس ایس پی لسبیلہ کے مطابق متاثرہ خاندان کو اوتھل منتقل کردیا گیا ہے مذکورہ خاندان کا تعلق لیاری اور دنبہ گھونٹ ملیر سے ان کا آخری رابطہ آج دن میں گھروالوں سے ہوا اہلخانہ نے کوسٹ گارڈ پولیس اور ایدھی فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کے خاندان کو بحفاظت بچالیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں