اسلام آباد، نامعلوم افرادنے وکیل کو گولیاں مار کر قتل کردیا
اسلام آباد:تھانہ گولڑہ کے علاقے شاہ اللہ دتہ میں نامعلوم ڈکیت گروہ نے وکیل کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔گاڑی اور باقی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔گزشتہ روز مدعی مقدمہ اکبر منیر نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ میرا بیٹا خرم اکبر چوکہ ایڈوکیٹ ہے۔اور پراپرٹی کا کام بھی کرتا ہے۔مورخہ 6/5/22کو شام گوجرانوالہ سے اسلام آباد آیا۔درمیانی شب قریب رات 12:30 بسواری کارنمری AGS/682 ماڈل 2019 ہنڈا سوک برنگ سفید پر گوجرانوالہ سے گلی نمبر پانچ گولڑہ شریف پہنچا۔تو ملزمان نامعلوم نے اس کو زبردستی روک لیا۔اور میرے بیٹے سے کار موبائل فون معہ رقم چھین لی۔مزاحمت کرنے پر میرے بیٹے پر فائرنگ کردی۔جو وہ شدید زخمی ہو کر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ملزمان کو میرا قریبی عزیز محمد افضل ولد عطائ اللہ ساکن گوجرانوالہ سامنے آنے پر شناخت کر سکتا ہے۔ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔تھانہ گولڑہ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 641/22 بجرم 302/397 درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔


