سیکورٹی فورسز کو مطلوب ٹی ٹی پی کا کارکن بنوں سے گرفتار
بنوں (انتخاب نیوز) انسداد دہشت گردی فورس (سی ٹی ڈی) نے صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر بنوں میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم ٹی ٹی پی کے نواز شریف کو گرفتار کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے بنوں میں کارروائی کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کو مطلوب ملزم، بھتہ خور اور اشتہاری نواز شریف کو گرفتار کرلیا ہے، گرفتار ملزم کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے۔ سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ نواز شریف گل بہادر شوریٰ کے لوکل کمانڈر مولا مخلص گروپ کیلئے کام کرتا تھا، شمالی وزیرستان میں فورسز پر حملے میں بھی ملوث ہے، صوبائی حکومت نے ملزم کے سر کی قیمت 10 لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی۔ ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم سی ٹی ڈی بنوں کو بھی مختلف مقدمات میں مطلوب تھا۔
Load/Hide Comments


