عمران خان میڈیا میں رہنے کے لیے گالیاں نکال رہے ہیں، خورشید شاہ

سکھر (انتخاب نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ نے کہاہے کہ عمران خان سیاسی بندے نہیں اس لیے وہ غیر سیاسی باتیں کرتے ہیں اور میڈیا میں رہنے کے لیے گالیاں نکال رہے ہیں اسکے پاس مخالفین اور اداروں پرحملے کرنے کے علاوہ کچھ نہیں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر کی احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے ملک میں چار سال کے دوران جو تباہی کی ہے وہ ایک ماہ میں بہتر نہیں ہوسکتی بہتری آنے میں کچھ وقت لگے گا عمران خان کے الزامات پر کمیشن بننا چاہیئے تاکہ تمام معاملات واضح ہوجائیں عمران خان کی کارکردگی صفر ہے اس لیے وہ جلسوں میں اپنی حکومت کی کارکرسگی بتا نہیں پا رہا ہیکیونکہ اس نے چار سال میں کوئی ایسا اچھا کام کیا ہی نہیں جس کے بارے میں وہ کچھ بتا سکیاس کے پاس اب کوئی بیانیہ نہیں بچا ہے سوائے گالیوں کے۔ سید خورشید شاہ نے پی ٹی آئی کے مارچ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ ہاتھی کے دانت کھانے کے اور دکھانے کے اور ہیں مارچ کے دوران کوئی قانون ہاتھ میں لیگا تواسے قانون نمٹے گا ہماری سیاست کسی کو جیلوں میں ڈالنے کی نہیں ہے ہم انتقام نہیں چاہتے ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ میں وفاقی وزیر ہوں پھر بھی عدالت میں پیش ہورہاہوں شیخ رشید جتنے بہادر ہیں سب کو پتہ ہے کچھ عرصہ قبل چھوٹی سی گڑ بڑ ہوئی تھی تو موٹر سائیکل پر بھاگ گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں