تربت میں ڈینگی وبا سے 2 افراد انتقال کرگئے
تربت (انتخاب نیوز) میونسپل کارپوریشن تربت میں ڈینگی وبا کی یلغار، 2 افراد انتقال کرگئے، ضلع کیچ میں 345کیسز رپورٹ، شہری علاقوں آبسر میں 234، سنگانی سر میں 157، گوکدان ۔یں 135،دشتی بازار میں 121، ملک آباد و کوشک میں 62،چاہ سر میں 48اور کوشقلات میں 52، تحصیل بلیدہ میں 82، تحصیل دشت میں 86، تمپ میں 45ڈینگی کے کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں، ٹیچنگ اسپتال میں کورنٹائن وارڈ قائم، لیکن ٹسٹ کیلئے کیٹس دستیاب نہیں ہیں، اس صورتحال کا کمشنرمکران نے نوٹس لیکر آگہی مہم شروع کردیاہے۔ دریں اثنا۔ کمشنرمکرن شبیراحمدمینگل کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر کیچ حسین جان بلوچ کی زیرصدارت ڈینگی وبا آگاہی مہم کے حوالے سے ایک سیمینار کا انعقاد بدھ کے روز سرکٹ ہاس تربت کے ہال میں منعقد ہوا۔اس دوران اجلاس میں ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت، پی پی ایچ آئی سمیت دیگر محکموں کے افسران،انجمن تاجران ،آل پارٹیز کے اراکین، پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں سمیت دیگر مکاتب فکر کے افراد کی ایک بہت بڑی تعداد موجود تھی۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کیچ حسین جان بلوچ نے کہا کہ بلوچستان میں ڈینگی وبا کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے محکمہ صحت کو ایک بہت بڑے چیلنجر کا سامنا ہے مگر ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم تمام اسٹیک ہولڈرز اس موزی مرض کو ختم کرنے کے لیے محکمہ صحت اور دیگر حکومتی اداروں کا ساتھ دیں تاکہ ضلع کیچ اور بلوچستان کے دیگر شہروں میں اس موزی مرض کا خاتمہ جلد ممکن بنایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک دوسرے کے خلاف الزام تراشیوں سے باز آنا چاہیے اور حکومت کے ساتھ مل بھیٹھ کر ایک مشترکہ حکمت عملی کے تحت کام کرنا چاہیے تاکہ کسی ڈینگی وبا کی مجموعی صورتحال کو قابو میں لایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ڈینگی وبا کو مختصر مدت میں مکمل طور پر ختم نہیں کرسکتے مگر ہسپتالوں میں ٹیسٹنگ کی سہولیات اور ضروری ادویات کی فراہمی اور گلی محلوں میں اسپرے اور فوگنگ کرانے سے اس وبا کی شدت کو بڑی حدتک کم ضرور کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چند ہفتوں پہلے تربت میں ڈینگی کے روانہ 70کیسز سامنے آرہے تھے مگر ضلعی انتظامیہ کیچ کے بروقت اقدامات سے ان کیسز کی تعداد مختصر مدت میں 70سے کم ہوکر 10رہ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وبا کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے عوامی آگاہی مہم کی ضرورت ہے اور یہ اب حکومت،سول سوسائٹی اور میڈیا سمیت تمام مقطبہ فکر کے لوگوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ وہ میڈیا کے ذریعے عوام کو آگاہی اور شعور فراہم کریں تاکہ ہم سب ملکر اس وبا کو مکمل طور پر شکست دے سکیں۔


