ٹیکس نادہندگان گاڑی مالکان کی شامت کے دن قریب آگئے

کراچی (انتخاب نیوز)ٹیکس نادہندگان گاڑی مالکان کی شامت کے دن قریب آگئے، محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ نے 16مئی سے 3جون تک روڈ چیکنگ مہم کےلئے تیاریاں شروع کردیں،صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات مکیش کمار چاؤلہ نے نادہندہ گاڑیوں کے مالکان کو مشورہ دیا ہے کہ کسی بھی پریشان سے بچنے کیلئے ٹیکسز فوری جمع کرادیں، روڈ چیکنگ مہم کے لئے 9 ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو 37 مختلف مقامات پر چیکنگ کریں گی، چیکنگ کے لئے کورنگی انڈسٹریل ایریا، بروک چورنگی، سنگر چورنگی، ڈی ایچ اے قبرستان سن سیٹ بولیوارڈ روڈ، طوبیٰ مسجد، سائٹ ، منگھو پیر روڈ، بنارس چورنگی حب ریور روڈ، مزار قائد، شاہراہِ قائدین، مسلم آباد، گلستان اسکول کھا را در، کیماڑی، کوئینز روڈ، کلفٹن باتھ آئی لینڈ، شاہین کمپلیکس پی آئی ڈی سی، مائی کولاچی بائی پاس، ملیر کنٹونمنٹ، لانڈھی انڈسٹریل ایریا سعود آباد، کھوکھراپار، پی آئی بی کالونی، تین ہٹی، سولجر بازار، لسبیلہ جوہر چورنگی، میٹرو کیش اینڈ کیری، ٹائم اسکوائر، پہلوان گوٹھ، ایف بی ایریا، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد اور نارتھ کراچی کا انتخاب کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں