وزارت آئی ٹی پر سائبر حملہ، ایڈیشنل سیکرٹری کی سربراہی میں کمیٹی قائم

اسلام آباد (انتخاب نیوز) وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق کوبتایاگیا ہے کہ سائبر حملے سے ڈیٹا متاثر نہیں ہوا، نیٹ ورکنگ سائیڈ پرہونے کی وجہ سے سروسز خود کار طریقے سے معطل ہوئیں۔وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق کی زیر صدارت سائبر سیکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس ہو ا جس میں سیکرٹری آئی ٹی، ایڈیشنل سیکریٹری، چیئرمین پی ٹی اے ،ممبرآئی ٹی، ممبر ٹیلی کام نے شرکت کی ۔ایم ڈی این ٹی سی، ایگزیکٹیو ڈائریکٹراین آئی ٹی بی و حساس اداروں کے حکام بھی شریک ہوئے۔اجلاس میں وفاقی وزیر آئی ٹی کو این ٹی سی نیٹ ورکنگ سائیڈ پر سائبر حملے سے متعلق بریفنگ دی گئی،حملے سے ڈیٹا متاثر نہیں ہوا، نیٹ ورکنگ سائیڈ پرہونے کی وجہ سے سروسز خود کار طریقے سے معطل ہوئیں ،سائبر حملے کی وجوہات جاننے اورمستقبل میں حملے روکنے کیلئے ایڈیشنل سیکریٹری کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی گئی۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ کمیٹی میں پی ٹی اے، این ٹی سی، این ٹی اذئی ایس بی اور حساس اداروں کے افسران شامل ہوں گے، ای کیبنیٹ اور ای آفس سسٹم کو مزید محفوظ بنانے کیلئے علیحدہ نظام پر منتقل کیا جائے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ گذشتہ سال این ٹی سی نے لاکھوں سائبر حملے ناکام بنائے جو اس کے محفوظ ترہونے کا ثبوت ہے، ڈیجیٹل دنیا میں ہر دن ایک نئی ایجاد تو اس کے خلاف ہزاروں سائبر خدشات بھی جنم لیتے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ خود کو وقت کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائی جارہی ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ضروری ہے کہ تمام حکومتی ادارے این ٹی سی کے محفوظ ترین سسٹم پر ڈیتا منتقل کریں، این ٹی سی کے پاس سائبر سیکیورٹی کا مو¿ثر نظام ہے مزید جدت اور تحفظ کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ سید امین الحق نے کہاکہ سائبرسیکیورٹی پالیسی کے تحت قومی ونجی ادارے اپناسیکیورٹی سسٹم جدید تقاقضوں سے ہم آہنگ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں