حکومت سے اپوزیشن کے چند افراد برداشت نہیں ہو رہے فہمیدہ مرزا
اسلام آباد (انتخاب نیوز) سابق سپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت سے اپوزیشن کے چند افراد بھی برداشت نہیں ہو رہے ہیں یہ حکومتی بینچوں پر بیٹھے اراکین اسمبلی کے رویے ہیں اگر انہوں نے رویے درست نہ کیے تو ہم بھی چلے جائیں گے اور پھر ہم دیکھیں گے کہ کیسے اس ایوان سے قانون سازی ہوتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں کیا پوائنٹ آف آرڈر پر گفتگو کرتے ہوئے رکن اسمبلی شیخ روحیل اصغر نے کہا کہ اجلاس اپنے ٹائم پر شروع کیا جانا چاہیے اور ہمیں اپنے رویوں کو درست کرنا چاہیے اور تمام ممبران کی بات سنی جانی چاہیے رکن اسمبلی غوث بخش مہر نے کہا کہ سندھ کو پانی نہیں مل رہا ہے اس سے کا جواب کون دے گا کوئی وزیر موجود نہیں ہے جو ہمارے سوالات کا جواب دیا جائے اگر کوئی قرار داد آتی ہے تو اس پر بات کی جائے پھر اس کو ایوان سے پاس کیا جانا چاہیے انہوں نے کہا کہ صدر پاکستان نے گورنر پنجاب کو ہٹانے کے حوالے سے جو اقدام کیے ہیں اس پر ہم جانتے ہیں یہ حکومت کا اختیار ہوتا ہے لیکن کوئی قرار داد لائی جائے تواس پر بحث کی جائے رکن اسمبلی نور عالم خان نے کہا کہ ہم نے کبھی نہیں کہا کہ پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والوں کو ووٹ کا حق نہ دیا جائے لیکن ایک نجی ٹی وی چینل اس حوالے سے غلط رپورٹنگ کر رہے ہیں ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ حکومتی بینچوں پر بیٹھے لوگوں کو تحمل رکھنا چاہیے ہم نے ہمیشہ سندھ کے حقوق کی بات کی ہے سندھ میں پانی نہ ہونا ہمارے جینے مرنے کا سوال ہے سندھ کے حوالے سے مناسب جواب ملنا چاہیے اگر اپوزیشن کے چند ممبران برداشت نہیں ہوتے تو ہم دیکھتے ہیں کہ کیسے قانون سازی کی جاتی ہے۔


