نوکنڈی،بڑھتی مہنگائی، پرائس کنٹرول کمیٹی غیر فعال

نوکنڈی: نوکنڈی میں پرائس کنٹرول کمیٹی غیر فعال،مہنگائی عروج پر ہے،عوام کی قوت خرید جواب دے گئی،ضلعی انتظامیہ کردار ادا کریں تفصیلات کمیطابق نوکنڈی میں پرائس کنٹرول کمیٹی کی بروقت اجلاس نہ ہونے کی صورت میں مہنگائی نے اپنے پنجے گاڑھ دئیے ہیں جس سے صارفین کو سودا سلف کی خریداری میں مشکلات کا سامناہے تین مہینے قبل نرخنامہ ترتیب دیا گیا تھا اس کے بعد تاحال اس جانب کوئی توجہ نہیں دی گئی ہے جسکی وجہ سے ہوشربا مہنگائی نے عوام کی کمرتوڑ دی ہے اس وقت نوکنڈی میں بکری کا گوشت 1350 روپے،مرغی گوشت 740 روپے فروخت کی جاری ہے جبکہ قصائی لیلی زبح کرنے سے قاصر ہے انکے مطابق اپنی قیمیت پورا نہیں کرسکتا ہے اس کے ساتھ ساتھ سبزیاں اور فروٹ کی بھی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہے صارفین کا کہنا ہے کہ مقامی انتظامیہ مہنگائی قابو کرنے میں ناکام ہے دکاندار اپنے من مانے ریٹ پر اشیاء خوردونوش فروخت کررہے ہیں کہیں بار اس متعلق انتظامیہ کی توجہ دلائی گئی ہے لیکن کوئی عمل درآمد نہیں ہوا ہے عوامی حلقوں اور صارفین نے ڈپٹی کمشنر چاغی سے مطالبہ کیا ہے نوکنڈی پرائس کنٹرول کو فعال کرکے نوکنڈی میں بڑھتی ہوئی بے لگام مہنگائی کو قابو کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں تاکہ عام صارف کو ریلیف مل سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں