حج قرعہ فال جامعہ بلوچستان کے 8 خوش نصیبوں کے نام نکل آئے
کوئٹہ (انتخاب نیوز) جامعہ بلوچستان کے اساتذہ، آفیسران اور ایمپلائز کے مشترکہ سالانہ حج قرعہ اندازی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی جامعہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمن تھے۔ جس میںاکیڈمک ایسوسی ایشن کے صدر، آفیسرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری اور ایمپلائز ایسویسی ایشن کے صدر اور نمائندگان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قلام پاک سے ہوا۔ اور باقاعدہ طور پر حج قرعہ اندازی کا آغاز وائس چانسلر نے کیا اور قرعہ فعال یونیورسٹی کے2 آفیسرز، 2 اساتذہ اور 4 ملازمین کا نام نکل آیا۔ وائس چانسلر نے اس موقع پر حج قرعہ فعال نکلنے والوں کو مبارک باد دی اور کہا کہ اللہ تعالیٰ حج کی سعادت ہر مسلمان کو نصیب کرے اور آپ لوگ حج کی سعادت حاصل کرکے ملک اور ادارے کیلئے خصوصی دعا کریں۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ اپنے محدود وسائل میں رہتے ہوئے یونیورسٹی ملازمین کے فلا و بحود کیلئے تمام وسائل بروکار لا رہی ہے ، ملازمین بھی دن رات محنت کر کے ادارے کو ترقی سے ہمکنار کریں۔ کیونکہ اس ادارے سے ہم سب کا مستقبل وآبستہ ہے۔ جو کئی دہایوں سے صوبے میں علم کی روشنی کو پروان چڑھا رہی ہیں۔


