کشمور، دیرینہ دشمنی پر شادی تقریب میں فائرنگ کرکے چار افراد کو قتل کردیا گیا

کشمور (این این آئی) گیھلپور تھانہ کی حدود میں شادی تقریب میں فائرنگ سے چار افراد جان سے چلے گئے۔کشمور کے نواحی علاقے گیھلپور کے کچے میں کوش برادری کے دو گروپوں میں دیرینہ دشمنی پر شادی تقریب میں فائرنگ کردی گئی، جس کے نتیجے میں گولیاں لگنے کے باعث چار افراد جاں بحق ہوگئے۔قتل ہونے والوں میں سھنو کوش، صوبو کوش، جانو کوش اور موٹو کوش شامل ہیں۔ تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔پولیس کی بھاری نفری موقع واردات پر موجود ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کو اپنی تحویل میں لے کر سول اسپتال منتقل کیا جائے گا۔ شادی کی تقریب میں سرے عام فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں