بسیمہ دو مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق 7افراد زخمی

بسیمہ :بسیمہ دو مختلف حادثات میں ایک شخص موقع پر جاں بحق بچوں خواتین سمیت 7 افراد زخمی 4 کی حالت تشویشناک ہے اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب بسیمہ کے علاقے گرہ گی کے مقام پر ویگن کی ٹکر سے نیک محمد ولد شیر محمد سکنہ سرلوپ گراڑی ناگ شدید زخمی ہو گیا زخمی کو لیویز کے اہلکاروں نے سول ہسپتال بسیمہ منتقل کر رہے تھے کہ راستے میں زخموں تاب نہ لاتے ہوئے جل بسا جبکہ دوسرا حادثہ کراچی سے پنجگور جانے والی کار گاڑی تیز رفتاری کے باعث بسیمہ کے علاقے دولہڑی کے مقام پر ڈرائیور سے بے قابو ہوکر روڈ سے پل سے نیچے جا گرنے سے پیش آیا جس کے نتیجے ایک ہی خاندان کے بچوں اور خواتین سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے زخموں کو کراچی ریفر کر دیا گیا ہے 4 زخموں کی حالت تشویشناک ہیں زخموں کا تعلق پنجگور سے بتائی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں