کوہلو،محکمہ صحت میں ادویات کے مد میں کروڑوں کے کرپشن کا انکشاف

کوہلو:محکمہ صحت میں ادویات کے مد میں کروڑوں کے کرپشن کا انکشاف دور دراز کے سرکاری ہسپتالوں میں دواں کی سخت قلت پیدا ہو گیا قحط کی وجہ مختلف معوذی امراض پھلنے لگے حکومت بلوچستان و محکمہ صحت خواب خرگوش کے مزے لینے میں مصروف ہیں تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع کوہلو بھی سخت قحط کا شکار ہے انسان ،جانور چرند پرند پینے کے پانی کی تلاش میں سرگرم دیکھائی دیتے ہیں دوسری جانب محکمہ صحت کی غفلت کی وجہ سے ہسپتالوں میں دواں کی سخت کمی ہے اگر کسی بھی ہسپتال میں کسی قسم کا دوائی ہے بھی تو غیر معیاری ادویات ہیں جو انسان کو صحتیاب کرنے کے بجائے مزید بیمار کر دیتے ہیں ضلع بھر میں اعلاج معالج کی سہولیات ناہونے کی وجہ سے ملتان اور ڈیرہ غازی خان کا رخ کر رہے ہیں ۔عوامی حلقوں نے ادویات کی کمی اور صحت کے دیگر سہولیات کا زمہ دار محکمہ صحت کے افسران کو ٹھکراتے ہوئے الزام عائد کی ہیں کہ انھوں نے ادویات ساز کمپنیوں سے مل کر کرپشن اور غیر ادویات دی ہیں ۔انھوں نے وزیر اعلی بلوچستان صوبائی وزیر تعلیم و کوہلو سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی میر نصیب اللہ مری و سیکٹریری صحت صلح ناصر سے اپیل کیا کہ زمہ دار افسران و اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لا کر ضلع کوہلو کو ادویات کی فراہمی یقینی بنایا جائے بصورت دیگر انسانی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہوگیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں