دھماکے میں جاں بحق خاتون آہوں سسکیوں میں سپردخاک ،نماز جنازہ میں شخصیات کی شرکت

کراچی (انتخاب نیوز) بولٹن مارکیٹ بم دھماکے میں جاں بحق خاتون ثانیہ زوجہ خالد کی نماز جنازہ گارڈن الانہ مسجد میں ظہر کی نماز کے بعد ادا کی گئ ، نماز جنازہ میں صوبائی وزیر سعید غنی، ڈپٹی کمشنر ساؤتھ، اسسٹنٹ کمشنر گارڈن، ڈی آئ جی ساؤتھ، ایس ایس پی سٹی ، ایس پی سٹی کے علاوہ رینجرز افسران ودیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،مقتولہ شو مارکیٹ کی رہائشی اور تین بچوں کی ماں تھی جو گھر میں دوپٹے بناکر کاغذی بازار میں سپلائی کرتی تھی اور گزشتہ شب بھی دوپٹے سپلائی کیلئے رکشے میں جائے وقوعہ پر موجود تھی کہ موٹر سائیکل بم دھماکا ہوگیا تھا۔ ذرائع کے مطابق دھماکے میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل کے مالک پرویز رحمان کا سراغ لگاتے ہوئے جب پولیس گلستان جوہر میں اس کی رہائش گئی تو پتہ چلا کہ اس کا تو چھ ماہ قبل انتقال ہوچکا ہے اور موٹرسائیکل متوفی کے صابر نامی ملازم کو دیدی گئی ہے، پولیس نے صابر کی گرفتاری کیلئے قریبی گوٹھ میں چھاپہ مارا تاہم گرفتاری میں ناکام رہی جبکہ ملزم کا فون بھی بند ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں