تمام جماعتوں کے مشورے سے سیاسی مصیبت سے جان چھڑا لی، جام کمال

کوئٹہ (انتخاب نیوز) وزیر اعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کے بعد بلوچستان عوامی پارٹی آج ہم چھ مہینے بعد اس نتیجے پر کیوں پہنچے، ہمارے ہاں سیاست ایگریمنٹ پر چلتی ہے۔ پورا ملک جن مسائل سے دوچار تھا تمام جماعتوں کے صلاح و مشورے کے بعد اس مصیبت سے چان چھڑا لی۔ پانچ میں سے چار اراکین نے صحیح سمت میں ڈالنے کیلئے پی ڈی ایم کا ساتھ دیا اور آج مرکز میں بھی پی ڈی ایم شامل ہے۔اگر وفاق میں بلوچستان پارٹی مثبت پلڑے میں اپنا حصہ ڈالے گی تو بلوچستان میں بھی ہم اپنا حصہ ڈالیں۔ آپ کے ڈیرہ بگٹی میں درجنوں کے حساب سے لوگ مررہے ہیں، ابھی تک بلوچستان حکومت کا کوئی نمائندہ نہیں گیا، اموات پانی نہ ملنے کی صورت میں ہوئیں۔ بلوچستان کی ترقی کیلئے تمام جماعتوں سے گزار ش ہے کہ اکابرین کے پیش نظر اس گناہ کبیرہ میں شامل نہ ہوں۔ بلوچستان کی حالت کو دیکھتے ہوئے اس کی ترقی کی طرف توجہ دینا ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں