اسمبلیوں کی تالہ بندی ختم کی جائے،سعد رفیق

لاہور:مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر سعد رفیق نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث پارلیمان کے اجلاس 2 ماہ سے نہیں بلائے گئے ہیں، اسمبلیوں کی تالہ بندی ختم کی جائے۔پیر کوایک بیان میں سعد رفیق نے کہا کہ 2 ماہ سے قومی اسمبلی، سینیٹ اور صوبائی اسمبلی کے اجلاس نہیں بلائے گئے ہیں، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اسمبلیوں کی تالہ بندی ختم کی جائے۔انہوں نے کہا کہ پارلیمان کا اجلاس نہ بلایا جانا نہایت غیر دانشمندانہ اور نامناسب رویہ ہے، اسمبلیوں کی تالہ بندی ختم کرکے انہیں کام کرنے کا موقع دیا جائے۔ن لیگی رہنما نے تجویز دی کہ قومی اجلاس کا اجلاس کنونشن سینٹر اور سینیٹ اجلاس قومی اسمبلی ہال میں بلایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں