امریکی جج نے جو بائیڈن کے بارڈر پالیسی کے منصوبے کو روک دیا

واشگٹن:ریاست ہائے متحدہ میں ایک جج نے بائیڈن انتظامیہ کے متنازعہ امیگریشن پالیسی کو ختم کرنے کے منصوبے کو روک دیا ہے۔

امریکی ضلعی جج رابرٹ سمر ہیس نے ملک بھر کے لیے حکم امتناع جاری کیا ہے ۔جس کے تحت امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کو ٹائٹل 42 کے نام سے جانی جانے والی پالیسی کو ختم کرنے سے روک دیا گیا۔سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد کردہ اس امیگریشن پالیسی کے تحت امریکی حکام میکسیکو سے آنے والے زیادہ تر غیر قانونی مہاجرین کو سرحد سے ہی ملک بدر کر سکتے ہیں۔

امریکی ریاست لوزیانا کے جج نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ میکسیکو سے منسلک امریکی سرحد پر ان امیگریشن کے ضوابط کو منسوخ نہیں کرسکتی ہے۔امریکہ میں ریپبلیکن پارٹی کے زیر حکومت ریاستیں ان ضوابط کا دفاع کرتی ہیں۔ ان ضوابط کی مدت آئندہ ہفتے پیر کے روز ختم ہو رہی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں