حب کے علاقے بلوچ کالونی میں پانی کی شدید قلت، مکین سراپا احتجاج

حب (انتخاب نیوز) حب کے علاقے بلوچ کالونی میں پانی قلت شدت اختیار کرگیا علاقے مکینوں نے پیرکے روز بلوچ خان کالونی میں واقع واٹر سپلائی کے باہر احتجاج کیا اس موقع علاقہ مکینوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھارکھے جن پر پانی فراہمی کے حوالے اے نعرے درج تھے مظاہرے میں شریک افراد نے پبلک ہیلتھ کے افسران کے خلاف سخت نعرے بازی کررہے تھے اس دوران علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ پی ایچ ای شہریوں کو پینے کا پانی فراہم کرنے میں سنجیدہ نہیں ہیں جس سے شہر میں پینے کے پانی کا بحران پیدا ہوگیا ہے پی ایچ ای افسران فنڈز کو خرد برد کرنے اور غیرقانونی کنکشن دیگر کر مبینہ طور پر مال جمع کرنے میں مصروف عمل ہیں مزید کہاگیا بعض علاقوں میں واٹر سپلائی کے بوسیدہ پائپ لائنز ٹھوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس کی وجہ سے واٹر سپلائی کے پائپ لائنوں میں سیوریج کا گندا پانی داخل گھروں میں جاتا ہے جس نہ صرف شہری صاف پانی کی نعمت محروم ہے بلکہ مختلف قسم کی بیماریوں سبب بن جاتے ہیں شہریوں نے حکام بالاسے مطالبہ کیا ہے کہ شہریوں کو پینے کی صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں