نیوٹرلز، ججز اور وکلا کو پیغام ہے کہ یہ فیصلہ کن وقت ہے، عمران خان

پشاور (انتخاب نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہیکہ وہ کل پختونخوا سے پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلوس لے کر اسلام آباد کے لیے نکلیں گے جب کہ نیوٹرلز، ججز اور وکلا کو پیغام دیتے ہیں کہ یہ فیصلہ کن وقت ہے۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اب فیصلہ ہوگا کہ کس طرح کا پاکستان بنے گا، کیا ہم اس کو وہ پاکستان بنانا چاہتے ہیں جو قائداعظم کا پاکستان تھا یا ان چور ڈاکوؤں کا پاکستان، 60فیصد کابینہ مجرم ہے، ان میں سے 60 فیصد ضمانتوں پر ہیں، کرائم منسٹر اور بیٹے کو سزا ہونا تھی، ان پر 24 ارب کے کیسز ہیں یہ آج ملک کے فیصلے کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے فیصلے کرنے والے اداروں سے سوال ہے، عدلیہ سے سوال ہے کہ ساری قوم آپ کی طرف دیکھے گی، ہم نے واضح طور پر کہا ہے کہ 26 سالہ سیاست میں کوئی قانون نہیں توڑا، یہ ہمارا جمہوری حق ہے، یہ اس لیے کررہے ہیں کہ باہر کی سازش کا جو مراسلہ چیف جسٹس سمیت سب کو بھیجا، قومی سلامتی میں ثابت ہوا کہ باہر سے مداخلت ہوئی اور حکومت گرائی گئی، ان لوگوں لایا گیا جو اس ملک کے 30 سال کے مجرم ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں