ملک میں آبپاشی کیلئے پانی کی قلت 45فیصد تک پہنچ گئی، ارسا

کوئٹہ (انتخاب نیوز) انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) نے کہا ہے کہ آبپاشی کیلئے پانی کی قلت 45فیصد تک پہنچ گئی ہے بلوچستان سمیت دیگر صوبوں کو خبردار کردیا انڈس ریور سسٹم اتھارٹی(ارسا) کے مطابق بلوچستان کو یہ درخواست کرنے پر مجبور ہوگئی ہے کہ پانی کی شدید قلت کے سبب مستقبل کیلئے دریا سندھ میں موجود دستیاب پانی کو موثر منصفانہ اور احتیاطی طریقے سے استعمال میں لانے کیلئے منصوبہ سازی کریں بلوچستان سمیت دیگر صوبے بھر میں پانی کی قلت کی سنگین صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے (ارسا)نے محکمہ آبپاشی بلوچستان کے سیکرٹری سے درخواست کی ہے کہ پانی کی صورتحال میں بہتری تک بلوچستان میں موجود پانی کو بغیر کسی ضیاع کے استعمال میں لائے حالیہ دنوں 40سے 45فیصد پانی کی قلت کو سندھ اور پنجاب کے بیراجوں میں تقسیم کیا جارہاہے جس کے نتیجے میں بلوچستان سمیت دیگر صوبے بھر میں 5سے 15کے وقفے کے ساتھ انڈس بیسن ایریگیشن سسٹم میں بڑے پیمانے پرپانی کی قلت پیداہونے کا خدشہ کیونکہ اس وقت ذخائر میں پانی موجود نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں