نائجیریا، شدت پسندوں کے ہاتھوں ایک پاکستانی سمیت 60 افراد یرغمال

نائجیریا (مانیٹرنگ ڈیسک) نائجیریا کے ایک شدت پسند گروہ نے ایک پاکستانی کو 60 سے زائد دیگر افراد کے ساتھ یرغمال بنایا ہوا ہے اور اغوا کاروں نے اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے چھ دن کی مہلت دی ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری ایک خوفناک ویڈیو میں ابوذر محمد افضل نے حکومت پاکستان اور دنیا سے ان کی مدد کی اپیل کی ہے۔ ابوذر نے کہا کہ اغوا کاروں نے واضح کر دیا تھا کہ اگر ان کے مطالبات 6 دن میں پورے نہ ہوئے تو تمام مغویوں کو قتل کر دیا جائے گا، انہوں نے مزید کہا کہ انہیں 28 مارچ کو اغوا کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں