تمپ‘ہوٹل کی چھت گرنے سے 5افراد زخمی

تمپ (نمائندہ انتخاب) تمپ کی علاقے رودبن ہوٹل کے برآمدہ کی چھت گرنے سے ہوٹل میں بیٹھے ہوئے 5 افراد زخمی ہوگئے ہیں جنہیں علاج کیلئے تربت ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے، رودبن نہنگ ندی کے قریب واقع مسافر ہوٹل کی چھت گرجانے سے وہاں کھانے میں مصروف بارڈر جانے والی گاڑی ڈرائیورز عبدالقیوم ولد شیہک سکنہ مند،محمد جان ولد فقیر محمدسکنہ بلوچی بازار آبسر،جمعہ ولد پیر محمد سکنہ لسبیلہ حال رودبن،دولت ابراہیم گوبرد اور عبداللہ ابراہیم لسبیلہ زخمی ہوگئے ہیں، زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کیا گیا زخمیوں میں 2کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں