جموں کشمیر میں بھارتی بربریت کی انتہا، 3 روز میں 10 نوجوانوں کو جاں بحق کر دیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید 4 کشمیری نوجوانوں کوجاں بحق کر دیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشمیری نوجوانوں کو سری نگر اور پلوامہ میں جاں بحق کیا۔کے ایم ایس کے مطابق بھارتی فورسز نے نام نہاد آپریشن کی آڑ میں دو نوجوانوں کو سری نگر اور دو کو پلوامہ میں جاں بحق کیا۔کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 3 روز کے دوران بھارتی فورسز کی بربریت میں جاں بحق ہونے والے کشمیری نوجوانوں کی تعداد 10 ہو گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں