کوئٹہ میں پانی کی قلت بدستور برقرار,ٹینکر مافیا کی چاندی

کوئٹہ(انتخاب نیوز)محکمہ واسا کوئٹہ شہر کو پانی کی فراہمی میں مکمل طور پر ناکام ہوگیا عوام کو ٹینکر مافیا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا، میکانگی روڈ، بلوچی اسٹریٹ اور گردونواح میں 1ماہ سے واسا نے پانی کی فراہمی بند کردی،ٹینکر مافیا نے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کردیا فی ٹینکر3سے 4ہزار روپے میں فروخت ہونے لگا،واسا کے وال مین کبھی ٹیوب ویل خراب اور کبھی کنکشن کاٹنے کابہانہ بنانے لگے,شہریوں کا وزیراعلیٰ بلوچستان،چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ اور ایم ڈی واسا سے نوٹس لینے کا مطالبہ

اپنا تبصرہ بھیجیں