پاکستان کو دشمن سے نہیں انتشار اور فتنے سے خطرہ ہے، مریم نواز

بہاولپور (انتخاب نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا کہ سپریم کورٹ پاکستان کا ادارہ ہے، اس سے کہتی ہوں عمران خان کی سیاست سے دور رہے۔ بہاولپور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے دن رات پاکستان کی خدمت کی، فتنہ خان سے پوچھتی ہوں تم نے قوم کو کیا دیا، نمبربدل گیا ہے اس لیے دھرنا ناکام ہونے پرعمران خان سپریم کورٹ کو آواز دے رہا ہے، سپریم کورٹ پاکستان کا ادارہ ہے، اس سے کہتی ہوں عمران خان کی سیاست سے دور رہے، کیا سپریم کورٹ کا یہ کام رہ گیا ہے کہ جہاں عمران خان ناکام ہو وہ مدد کیلئے پہنچ جائے۔ مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کو کسی دشمن سے نہیں انتشار اور فتنے سے خطرہ ہے جس کا نام عمران خان ہے، عمران خان پہلے منتیں کرکے اداروں کو سیاست میں گھسیٹتا ہے پھر ان کو گالیاں دیتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں