اوستہ محمد بلدیاتی انتخابات، متعدد پولنگ اسٹیشن پر لڑائی جھگڑے، امیدواروں کا بائیکاٹ
اوستہ محمد (انتخاب نیوز) بلو چستان بھر کی طر ح بلدیاتی الیکشن اوستہ محمد میں بھی منعقد کیئے گئے، متعدد پولنگ اسٹیشنوں پر لڑائی جھگڑے، وارڈ نمبر 21 میدان جنگ بن گیا، متعدد افراد زخمی، تمام امیدواروں نے الیکشن کا بائیکاٹ کردیا جب کہ وارڈ نمبر 18 پر بھی خواتین پولنگ پر دھاندلی امیدواروں کا الیکشن با ئیکاٹ اور وارڈ نمبر 15 میں ڈنڈوں اور اینٹوں کا استعمال دو افراد زخمی ہو ائی فا ئر نگ وارڈ نمبر 2 زور گڑ ھ میں امیدوار کی پولیس اہلکار سے کھینچاتانی وارڈ نمبر کھنچا تا نی کچھ دیر کے لیئے پولنگ بندانتظا میہ سخت پریشان حکو متی جماعت پر دھاندلی کے الزامات پولنگ عملہ اور پولیس حکو متی اشاروں پر چلنے پر امیدواروں کا الزامات۔ اوستہ محمد میں بلدیاتی الیکشن کا رپو ریشن کے مختلف پولنگ اسٹیشنوں پر لڑا ئی جھگڑے رونما ہوئے، وارڈ نمبر 21 پر امیدواروں اور ان کے حامیوں کے درمیان اینٹوں اور ڈنڈوں کا استعمال خواتین پولنگ اسٹیشن پر ان کا کہنا تھا کہ ضلع زکواۃ سمیت حکومتی مشینری خواتین کو ووٹ دینے کے بجائے ان کے بیلٹ پیپر خود مہر لگا رہے ہیں تاکہ اپنے امیدوار کامیاب ہو جس پر ان کے درمیان گالم گلوچ اور ہاتھا پا ئی اینٹوں کا استعمال کیا گیا پولنگ اسٹیشن میدان جنگ بن گیا پولنگ کو بند کردیا گیا جب کہ تمام امیدواروں نے الیکشن کا با ئیکاٹ کردیا اور میڈ یا کو شکایت کی کہ حکومتی مشینری استعمال ہو رہی ہے اور پولنگ پر بیٹھا ہوا عملہ جانبداری کررہی ہے جب کہ سید سکندر سلطان نے یہی الزام عائد کیا کہ جو عملہ ان کی منشاء پر تعینات ہوا وہ شکایت ہمیں بھی ہے، وارڈ نمبر 18 پر خواتین کی پولنگ اسٹیشن پر امیدوار جان محمد سومرو کے علاوہ باقی پانچ امیدواروں جن میں سید امجد شاہ، سید شریف شاہ، عبدالصمد اور شہاب الحق نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا بلدیا تی الیکشن میں حکومتی مشینری استعمال ہو رہی ہے ہماری خواتین سے بیلٹ پیپر لے کر عملہ حکومتی جماعت کے امیدوار پر مہر لگا رہی جس کی مذ مت کرتے ہیں اور الیکشن سے بائیکاٹ کرتے ہیں وارڈ نمبر 15 پر خواتین کی پولنگ پر امیدواروں کے درمیان ہاتھا پائی ڈنڈوں کا استعمال جس کے نتیجے میں را جہ اور ریاض جمالی زخمی ہو گئے زخمیوں نے الزام لگایا کہ یار محمد نامی شخص نے مبینہ طور پر ہوائی فا ئر نگ جس کے وقت اے ایس پی بھی پولنگ اسٹیشن پر موجو دتھے وارڈ نمبر 17 پر بھی خواتین پولنگ اسٹیشن پر غلط ووٹ کی کاسٹنگ پر پولنگ کو بند کردیا گیا اوربعد میں ماحول بہتر ہوتے ہی پولنگ کا عمل شروع کردیا گیا وارڈ نمبر 2زور گڑھ میں امیدوار کا پولیس اہلکار سے ہاتھاپائی جب کہ وارڈ نمبر 12 امیدوار ارشاد سیال کے گر یبان میں پکڑ کر باپ پارٹی رہنماء دھکم دھکا کیا ان تمام امیدواروں کا الزام تھا کہ حکومتی جماعت اور مشینری مکمل طور پر استعمال ہوئی۔


