سنجاوی, بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کے الزامات، پی ڈی ایم کی احتجاجی مظاہرے کی کال
سنجاوی ( انتخاب نیوز) 29 مئی کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات پر پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے دھاندلی کے الزامات لگا دیئے اور اس سلسلے میں کل سنجاوی شہر میں احتجاجی مظاہرے کی کال دے دی ہے۔پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں جمعیت علمائے اسلام، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ 29 مئی کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی ہوئی ہے جس میں ڈی آر او اور آر اوز نے جانبداری کی ہے، مختلف پولنگ اسٹیشنز پر جعلی ووٹ استعمال کئے گئے ہیں، اور الیکشن کمیشن کی جانب سے عائد کئے گئے قوانین کی خلاف ورزی ہو گئی ہےپی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے کل صبح دس بجے سنجاوی شہر احتجاجی مظاہرے کی کال دے دی ہے اور کارکنوں کو مظاہرے میں شرکت کی ہدایات کی گئی ہے
Load/Hide Comments


