سندھ حکومت نے شیخ رشید کو فی الحال ٹرین سروس نہ چلانے کا مشورہ

کراچی: سندھ حکومت نے شیخ رشید کو فی الحال ٹرین سروس نہ چلانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وقت ملک میں ٹرینیں چلانے کا نہیں بلکے لوگوں کو کورونا سے بچانے کا وقت ہے. وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ نے مزید کہا کہ ٹرین سروسز بحال ہونے سے ریلوے اسٹیشنز پر ھجوم بڑھ جائے گا, جس سے کورونا کے کیسز بھی بڑھ سکتے ہیں, وفاقی حکومت پیسوں کی لالچ میں شہریوں کی زندگی سے نہ کھیلے, پہلے ہی وفاق کی لاپروا ہی کی وجہ سے ملک میں کیسز میں اضافہ ہوتا جارہا ہے. اویس شاہ نے کہا کہ ریاست کا کام ہوتا ہے کہ وہ عوام کی حفاظت کرے ان کی زندگیوں سے نہ کھیلے۔#

اپنا تبصرہ بھیجیں