اس جدوجہد کو سیاست نہیں سمجھتا جس میں عورتوں اور بچوں پر شیلنگ ہو، عمران خان

پشاور (انتخاب نیوز) عمران خان نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں انصاف کی جنگ ہے، کوئی نیوٹرل نہیں ہوتا، اللہ نیوٹرل رہنے کی اجازت نہیں دیتا۔ ماڈل ٹاﺅن واقعے پر شہباز شریف اور رانا ثناءاللہ کو جیلوں میں ڈالنا چاہیے، رانا ثناءاللہ لوگو کو ڈرا رہا ہے۔ مارچ کے شرکاءپر ایسے شیل پھینکے گئے جو دہشت گردوں پر پھینکے جاتے ہیں،مارچ میں عورتیں اور بچے نکلے ہوئے ہیں ان پر شیلنگ کی گئی۔ عدالتیں کمزور کو طاقور سے محفوظ رکھنے کیلئے بنتی ہیں۔ ان سے بزدل کوئی نہیں ہے، چور اور مجرم آکر بیٹھ گئے ہیں۔ اس جدوجہد کو سیاست نہیں سمجھتا، اگر ہم کامیاب نہ ہوئے تو یہ جنگ کے آپ کے بچوں کو لڑنا پڑے گی۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مارچ کیلئے نکلنے کا اعلان کروں گا۔ اس مرتبہ پوری تیاری کیساتھ مارچ کیلئے نکلیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں