انقرہ، پاکستان اور ترکی کے درمیان تجارت کے شعبے میں تعاون کا معاہدہ

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر کی مشترکہ نیوز کانفرنس۔ پاکستان اور ترکی کے درمیان تجارت کے شعبے میں تعاون کا معاہدہ۔ ترک صد نے وزیراعظم شہباز شریف سے عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد بھی دی۔ ترک صدر نے کہا کہ مختلف فورمز پر پاکستان اور ترکی یکساں مؤقف رکھتے ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان انتہائی قریبی اور دوستانہ تعلقات ہیں۔ دونوں ملک دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے پرعزم ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنی گفتگو میں کہا مختلف شعبوں میں ترک سرمایہ کاروں نے دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ ای کامرس، تعلیم، انفراسٹرکچر کے شعبے میں ترکی کے تجربات سے استفادہ کریں گے۔ دونوں ملکوں کی اعلیٰ قیادت کے درمیان آئندہ ملاقات ستمبر میں اسلام آباد میں ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں