اوپیک کاسعودی عرب سے تیل کی پیداوار بڑھانے کا مطالبہ
اسلام آباد (انتخاب نیوز) تیل برآمدکنندگان کی تنظیم دی آرگنائزیشن آف پیٹرولیم ایکسپورٹنگ کنٹریز(اوپیک)نے رواں سال جولائی اوراگست میں سعودی عرب سمیت دیگر ممالک کو چھ لاکھ اڑتالیس ہزار بیرل یومیہ تیل کی پیدوار بڑھانے کا مطالبہ کردیا ہے۔اوپیک نے یوکرین پر حملے کے بعد روس پرپابندیوں کی وجہ سے پیدوار کی کمی کو پورا کرنے اور عالمی مارکیٹ میں ترسیل بڑھانے پرامریکا کی مخالفت کی ہے، تاہم امریکا نے دنیا میں خام تیل کے سب سے بڑے برآمد کنندہ اور اوپیک کے سرکردہ رکن سعودی عرب سے کہا ہے کہ وہ توانائی کی عالمی منڈی میں خلل سے نمٹنے کیلئے اپنی پیداوار میں اضافہ کرے۔عرب میڈیا کے مطابق تیل کی پیداوار بڑھنے سے مہنگائی اور توانائی کی بڑھتی قیمتوں سے متاثر عالمی معیشت کو کچھ ریلیف ملے گا۔ اطلاعات کے مطابق بڑھتی قیمتوں کو روکا نہ گیا تو کووڈ سے متاثرہ عالمی معیشت کے مزید سست ہو جانے کا خدشہ ہے۔


