مہنگائی پر قابو پانے کیلئے ججز، جرنیلوں سمیت تمام طبقات کو قربانی دینا ہوگی، مولانا فضل الرحمان
کراچی (انتخاب نیوز) ہوشربا مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے اہم تجاویز دے دیں، مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی وزراء، مشیران، معاونین، افسران، گریڈ 19 کے بیورو کریٹس سمیت دیگر کی مراعات میں 50فیصد کمی کرنا ہوگی، تمام ججز، جرنیلوں، قومی وصوبائی اسمبلیوں اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں سمیت ہر طبقے کو قربانی دینا ہوگی، عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈالا جا چکا اب حکومت کو اپنی ذمہ داری ادا کرنا ہوگی ، انہوں نے کہا کہ اپوزیشن آج عوام کا سوچ رہی ہے، کاش آئی ایم ایف کے ساتھ اپنے دور میں مذاکرات کرتے وقت ان باتوں کا خیال رکھا ہوتا،ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال گزشتہ نااہل، نالائق اور ناجائز حکومت کے غلط فیصلوں کا نتیجہ ہے، عوام اور حکومت کو ملکر مہنگائی کا مقابلہ کرنا ہوگا، جے یو آئی میڈیا سیل کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ حکومت کو عوام کا احساس ہے، مگر ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کیلئے سخت فیصلے کرنا مجبوری ہے۔


