شوہر کو ذبح کرنے والی خاتون، باپ اور کزن سمیت گرفتار ، آلہ قتل برآمد
کراچی(انتخاب نیوز) اورنگی ٹاؤن پولیس نے شوہر کی قاتلہ کو باپ اور کزن سمیت گرفتار کرلیا، آلہ قتل بھی برآمدکرلیا گیا۔اورنگی ٹاؤن تھانے کی حدود ایم پی آر کالونی مکان نمبر A/137 کے رہائشی چوکیدار ضیاء الرحمٰن کو اسکی بیوی زینا گل نے 16 مئی کو رات 3 بجے گلے پر تیز دھار آلے کا وار کر کے قتل کردیا تھا بعدازاں اپنے ماموں زاد بھائی قاسم اور والد تاویز گل کی مدد سے قتل کو طبعی موت قرار دے کر قریب واقع قبرستان میں تدفین کروا دی تھی ، مقتول والد گل روز خان نے 3 جون کو اپنے بیٹے کے قتل کا مقدمہ 2022/292 اسکی اہلیہ، سسر اور ماموں زاد بھائی کیخلاف درج کروا دیا جس پر پولیس نے مقتول کی بیوی گل زینا، سسر تاویز گل اور ماموں زاد بھائی قاسم کو گرفتار کرکے چھری برآمد کرلی، پولیس کے مطابق ضیاء الرحمان کی کی شادی اسکی چچا زاد گل زینا سے تین سال قبل کی گئی تھی تاہم شادی کے بعد میاں بیوی کے درمیان اکثر جھگڑا رہتا تھا اور یہی قتل کی وجہ بنی۔ پولیس ملزمان سے مزید تفتیش کررہی ہے۔


