ہر آنے والی حکومت عوام کو درگور کرنے میں لگ جاتی ہے، نیشنل پارٹی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے جاری بیان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عام عوام کی زندگی کو ہر حکومت درگور کرنے میں لگ جاتی ہے۔عوام کی فلاح کے لیے کسی قسم کا اقدامات نہیں۔ہر حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے دیگر ممالک سے موزانہ کرنے کا حوالہ دیتے ہوئے خود کو بری الزمہ قرار دیتی ہے۔لیکن یہ بتانے سے قاصر پاکستان اور دیگر ممالک کے عوام کے روزانہ آمدن میں کتنا بڑا فرق ہے۔کاروبار کے زرائع و مواقعوں میں کتنا فرق ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی معیشت ڈوبوانے میں عوام نہیں بلکہ حکمران ملوث ہیں۔لیکن حکمرانوں کی نااہلی ناقص پالیسیوں اور کرپشن کا بوجھ پیٹرولیم مصنوعات بجلی و گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام پر ڈالا جاتا ہے۔مہنگائی کے طوفان نے عوام کی زندگی مفلوج بناکر رکھ دی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کریں۔تاکہ عوام روز مرنے سے بچ سکے۔


