جرم چاہے کسی بھی نوعیت کا ہو اس کیخلاف ہوں، ہیر سوہو
کراچی (انتخاب نیوز) پیپلز پارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی ہیر سوہو کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم ابراہیم میرا رشتہ دار ہے، اگر میرا کوئی رشتہ دارجرائم میں ملوث ہو اس کیخلاف کارروائی کی جائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جرم چاہے کسی بھی نوعیت کا ہو میں اس کیخلاف ہوں۔ واضح رہے کہ رکن صوبائی اسمبلی کے چچا محمد ابراہیم سرکاری نمبر پلیٹ لگی گاڑی میں منشیات لے جاتے ہوئے پکڑے گئے تھے۔ واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی ہیر سوہو اسماعیل سوہو کی صاحبزادی ہیں جو سندھ میں کسی قبیلے کی پہلی خاتون سردار ہیں۔
Load/Hide Comments


