بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بجلی کی بندش، زمینداروں کا معاشی قتل ہے، عوامی حلقے
کوئٹہ (انتخاب نیوز) خضدار، سوراب، قلات اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں بجلی کی آنکھ مچولی نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا۔ بلوچستان بھر میں سخت گرمی میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ و آنکھ مچولی نے عوام، تاجروں، زمینداروں سمیت ہر طبقے کو شدید متاثر کیا، کم وولٹیج اور آنکھ مچولی کے باعث بجلی سے چلنے والی قیمتی اشیاء جل رہی ہیں۔ کیسکو نے زمینداروں کی معاشی قتل شروع کردیا۔ گرمیوں کے موسم میں بمشکل 24 گھنٹے میں سے صرف 4 سے 6 گھنٹے بجلی فراہم کی جاتی ہے، جس سے زمینداروں کے لاکھوں ایکڑ پر باغات اور کھڑی فصلیں تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہیں، جو زمینداروں کے بچوں کے منہ سے نوالا چھیننے کے مترادف ہے۔ شہریوں نے حکام بالا سے بجلی کا لوڈشیڈنگ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر بجلی کا یہ مسئلہ حل نہ کیا گیا تو ہم شدید احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے
Load/Hide Comments


