بلوچستان ہائی کورٹ کے ججز کی تعیناتی، جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 10 جون کو طلب

کوئٹہ (انتخاب نیوز) چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس عمر عطاء بندیال نے بلوچستان ہائی کورٹ کے ججز کی تعیناتی کیلئے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس 10جون کو طلب کرلیا اجلاس میں بلوچستان ہائی کورٹ میں 5نئے ججز کی تعیناتی کا معاملہ زیر غور آئے گا واضح رہے کہ بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نعیم اختر افغان نے ہائیکورٹ کے ایڈیشنل ججز کی تقرری کیلئے 5ناموں کی سفارش کی ہے نامزد امیدواروں میں گل حسن ترین، اقبال کاسی، شوکت رخشانی، سردار حلیمی اور عامر رانا شامل ہیں دوسری جانب بلوچستان کے وکلاء تنظیموں کی جانب سے ججز کی تعیناتی پر اعتراضات اٹھائے گئے ہیں جس کے خلاف پاکستان بار کونسل بلوچستان چیپٹر،ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اور بلوچستان بار کونسل سمیت 34اضلاع کے بارایسوسی ایشنز نے ججز کی تعیناتی کے خلاف احتجاج ریکارڈ کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں