نال، نائب تحصیلدار سمیت دیگر محکموں کے دفاتر قائم نہ ہوسکے، دفتری امور متاثر
نال (انتخاب نیوز) سب تحصیل گریشہ کو سب تحصیل کا درجہ دیئے ہوے کئی سال ہوگئے اس کے باوجود تاحال نائب تحصیلدار ودیگر کیلئے محکموں کیلئے آفس کا قیام عمل نہ لایا گیا عوامی حلقوں نے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا تفصیلات کے مطابق سب تحصیل گریشہ کو سب تحصیل کا درجہ دئیے کئی سال ہوگے گریشہ کے آبادی کئی ہزار سے زائد نفوس پر مشتمل ہیں۔جسکی وجہ سے گریشہ کے لوگوں کو دفتری امور کے سلسلے میں مشکلات مصائب اور وقت کے ضیاع سے دو چار ہونا پڑتا ہے گریشہ میں محکموں کو دفتر نہ ہونے کی وجہ سے معمولی دستخط اور معمولی کام کے سلسلے میں انھیں نال آنا پڑتا ہے گریشہ کے عوامی سیاسی حلقوں نے صوبائی حکومت ودیگر ذمہ داروں سے مطالبہ کیاکہ موجودہ بجٹ میں گریشہ کے محکموں کے لے آفس اور ریائیشی کواٹروں کی منظوری دے کر انھیں مزید مشکلات سے بچائیں۔
Load/Hide Comments


