کھوسہ گوٹھ کن بیلہ بچاؤ بند کی تعمیرات میں ناقص مٹریل کا استعمال، ٹھیکیدار غائب

بیلہ (انتخاب نیوز) کھوسہ گوٹھ کن بیلہ بچاؤ بند کا کام تعطل کا شکار، ٹھیکیدار ادھورا کام چھوڑ کر غائب، علاقہ مکین تشویش کا شکار، مون سون بارشوں اور سیلاب کے پیش نظر مکینوں میں خوف و ہراس۔ پورالی بیسن پروجیکٹ اور محکمہ آبپاشی کی نگرانی میں کھوسہ گوٹھ کن بیلہ کے بچا بندکی تعمیرکا کام ادھورہ چھوڑ کر ٹھیکیدار غائب ہوگیاہے خطیر رقم کی لاگت سے دو ہزار فٹ زیر تعمیر بچا بند کے تعطل شدہ کام کا نوٹس لینے والا کوئی ایم اے بی کنسٹریکشن کمپنی کے ٹھیکیدار کی کام عدم دلچسپی کو علاقہ مکینوں نے باعث تشویش قرار دیتے ہوئے بتایا کہ بچاؤ بند کے تعمیراتی کام میں ناقص مٹریل کو استعمال کیا گیا ہے مون سون کی بارشوں اور سیلابی ریلوں سے گوٹھ کھوسہ کن میں آب بردگی اور جانی و مالی نقصانات کا اندیشہ ہے مون سون بارشوں سے قبل ہی بچا بند کی تعمیراتی کام مکمل کرنے کی ضرورت ہے ان حلقوں نے صوبائی وزیر آبپاشی اور پورالی بیسن پروجیکٹ کے زمہ داران سے مطالبہ کیا ہے ایم اے بی کنسٹریکشن کمپنی کے ٹھیکیدار کو تعمیراتی کام جکد مکمل کرنے کا پابند کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں