دہلی، جامعہ نگر میٹرو اسٹیشن کے قریب پارکنگ میں آتشزدگی سے 90 گاڑیاں خاکستر

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) دہلی کے جامعہ نگر میٹرو اسٹیشن کے قریب پارکنگ ایریا میں بدھ کی صبح زبردست آگ لگنے سے کم از کم 90 گاڑیاں خاکستر ہوگئیں۔ فائر ڈپارٹمنٹ کے اہلکاروں کی جانب سے بتایا گیا کہ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ دہلی فائر سروس کے ڈائریکٹر اتل گرگ نے کہا کہ محکمہ کو صبح 5 بجے کے قریب آگ کے بارے میں کال موصول ہوئی، جو جامعہ نگر علاقے کے مین ٹکونا پارک میں لگی۔ گرگ نے کہا کہ میٹرو پارکنگ میں 10 کاریں، ایک موٹر سائیکل، دو اسکوٹر، 30 نئے ای رکشا اور 50 پرانے ای رکشا سمیت کئی گاڑیوں میں آگ لگ گئی، تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں