موڈیز نے پاکستان کے 5 بینکوں کی آؤٹ لک منفی کردی
کراچی:موڈیز نے پاکستان کے 5 بینکوں کی آؤٹ لک مستحکم سے منفی کردی جبکہ بینکوں کی بی تھری ریٹنگ برقرار ہے۔عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کے 5 بڑے بینکوں کی آٹ لک مستحکم سے منفی کردی، بینکوں کی بی تھری ریٹنگ برقرار رہے گی جبکہ تین بینکوں کی رسک ریٹنگ ڈان گریڈ کرکے بی تھری سے بی ٹو کردی گئی ہے۔موڈیز نے 2 جون کو پاکستان کی آٹ لک مستحکم سے منفی قرار دی تھی، پاکستان کی آؤٹ لک منفی کرنے کی وجہ بیرونی مالی خطرات قرار دیئے گئے تھے۔جن بینکوں کی آؤٹ لک منفی کی گئی ہے ان میں الائیڈ بینک (اے بی ایل)حبیب بینک لمیٹڈ(ایچ بی ایل)، مسلم کمرشل بینک(ایم سی بی)، نیشنل بینک آف پاکستان(این بی پی)اور یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ(یو بی ایل)شامل ہیں۔
Load/Hide Comments


