نبی کریم کی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں، جمعیت علماءاسلام منگچر

منگچر (نمائندہ خصوصی) پیارے نبی کریم محمد مصطفی کی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کرسکتے، مودی حکومت اپنے ہندوتوا ایجنڈے پر کام کررہی ہے، مسلمان متحد ہوکر اس گستاخی کا جواب دیں۔ ملک بھر کی طرح جمعیت کی مرکزی کال پر منگچر جوہان کراس بازار میں بھی بھارتی حکومت کے وزراءاور ذمہ داروں کی جانب سے مبینہ گستاخی کی خلاف احتجاج ریلی نکالی گئی۔ اس موقع پر حضور اکرم محمد مصطفی کے شان میں گستاخی کیخلاف بھارتی حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ ریلی میں مظاہرین نے مختلف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے۔ ریلی کے شرکاءنے بھارتی جھنڈا اور مودی ودیگر کی تصاویر نذر آتش کی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امیر جمعیت علماءاسلام منگچر مفتی ابوبکر، حافظ محب اللہ ناصر، مولانا عطاءاللہ جگسوری ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان شان و عظمت رسول پر سمجھوتہ نہیں کرسکتے، کیونکہ حب رسول ہمارے ایمان کا اہم حصہ ہے۔ مودی حکومت دیگر فاشسٹ یہودی قوتوں کی طرح ہماری مذہبی غیرت و حمیت پر حملے کررہے ہیں۔ مودی حکومت اپنی سازشوں کے ذریعے مسلمانوں کے جذبات سے کھیل کر جان بوجھ کر حالات خراب کرنے کی سازش کررہی ہے۔ امت مسلمہ کو مودی اور یہودی جیسے قوتوں کی ایسے اقدامات کی مستقل روک تھام کے لیے اقدامات اٹھائے او آئی سی کے پلیٹ فارم سے شدید احتجاج ریکارڈ کرکے انڈیا کو مضبوط پیغام دیا جائے شان رسول پر سمجھوتہ نہیں کرسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں