اسکالر شپ انجینئرنگ یونیورسٹی خضدار کے طلبہ کا حق ہے جو انہیں ملنا چاہیے، اسد بلوچ
خضدار (انتخاب نیوز) صوبائی وزیر زراعت میر اسد اللہ بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان انجینئرنگ یونیورسٹی خضدار میں پڑھنے والے طلباء کے مطالبات جائز ہیں اور انہیں اسکالر شپ ملنا چاہیے چونکہ بلوچستان ایک غریب صوبہ ہے اور یہاں کے اسٹوڈنٹ اسکالر شپ کی امید پر داخلہ لیتے ہیں تاہم انہیں اسکالر شپ نہ ملے تو وہ اپنی پڑھائی آگے جاری نہیں رکھ پاتے۔ اس حوالے سے اسٹوڈنٹس مجھ سے ملے ہیں اور میں ہر فورم پر ان کی نمائندگی کرونگا اور ان کے حق کے لئے بات کرونگا۔ اسٹوڈنٹس گرینڈ الائنس بیوٹک خضدار کے وفد کا صوبائی وزیر ایگریکلچرل میر اسد اللہ بلوچ سے ان کے آفس میں ملاقات ہوئی جس میں وفد نے ڈائریکٹریٹ اسکالرشپ مسئلے کے حوالے سے میر اسد اللہ بلوچ کو آگاہی دی۔ ڈائریکٹریٹ اسکالر شپ جوکہ خضدار انجینئرنگ یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کو 4 سال سے نہیں مل رہا جس کی وجہ سے اسٹوڈنٹس اپنے سمسٹر چھوڑنے پر مجبور ہیں اور بعض اسٹوڈنٹ تو یونیورسٹی کو چھوڑ کر چلے جاتے ہیں۔ میر اسد اللہ بلوچ کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹریٹ اسکالر شپ ہمارے طالبعلموں کا حق ہے اور میں ہر فورم پر اس مسئلے کے لئے آواز بلند کرتا رہوں گا۔ اس نے اس مسئلے کو جلد از جلد حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ میں اسٹوڈنٹس کی نمائندگی خود کروں گا۔ اس مسئلے کے متعلق ہونے والے پیش رفت کو طلباء و طالبات کے ساتھ شیئر کیا جائے گا۔


