اگلے سال تنخواہ دار طبقے کیلئے ماہانہ 1 لاکھ روپے تنخواہ پر کوئی ٹیکس نہیں ہوگا

اسلام آباد :اگلے سال تنخواہ دار طبقے کیلئے ماہانہ 1 لاکھ روپے تنخواہ پر کوئی ٹیکس نہیں ہوگا۔ ذرائع نے بجٹ تقریر مسودہ کے حوالے سے بتایاکہ اگلے سال تنخواہ دار طبقے کیلئے ماہانہ ایک لاکھ روپے تنخواہ پر کوئی ٹیکس نہیں ہوگا۔ دستاویز کے مطابق انفرادی اور ایسوسی ایشن آف پرسنز پر ٹیکس چھوٹ کی بنیادی حد بڑھانے کی تجویز ہے۔اس کے علاوہ انفرادی، ایسوسی ایشن پرسنز پر ٹیکس چھوٹ کی بنیادی حد 4 لاکھ سے بڑھا کر6 لاکھ کرنے کی تجویز ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق نئے بجٹ میں بہبود سیونگ سرٹیفکیٹ پرٹیکس 10 فیصد سے کم کرکے 5 فیصد کرنے کی تجویز ہے، پینشنرز بینیفٹ اکاؤنٹس پر ٹیکس 10 فیصد سے کم کرکے 5 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔بجٹ تقریر مسودہ کے مطابق شہدا کی فیملی پر ٹیکس 10 فیصد سے کم کرکے 5 فیصد کرنے کی تجویز ہے، چھوٹے ریٹیلرز کیلئے فکس ٹیکس مقرر، 3 ہزار سے 10 ہزار روپے ماہانہ ہوگا، یہ ٹیکس ریٹیلر سے بجلی کے بلوں کے ساتھ وصول کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں