صحبت پور میں مال مویشیوں میں لمپی اسکن کی وباءپھیل گئی

صحبت پور(نامہ نگار)ضلع صحبت پور میں مال مویشیوں میں لمپی اسکن کی وباءپھیل گئی۔ سینکڑوں گھریلومویشی مررہے ہیں قربانی کےلئے پالے گئے جانور بھی ناکارہ ہوگئے۔ محکمہ لائیو اسٹاک صحبت پور کے ڈپٹی ڈائریکٹر متاثرہ علاقوں میں ٹیمیں روانہ نہ کرسکے۔ محکمہ کے پاس ویکسین نہ ہونے کی وجہ سے مزید پالتوں جانور مرنے کا خدشہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے بعد لمپی اسکن کی وباءضلع صحبت پور میں تیزی سے پھیل گئی سینکڑوں مویشی ‘گائے بیل چلنے کے قابل نہیں ہیں۔ سارے جسم پر بڑے بڑے خطرناک دانے موجود ہیں ۔لمپی اسکن بیماری کی وجہ سے غریب کسانوں کے پالے جانے والے گھریلو جانور مر گئے ہیں۔ محکم لائیو اسٹاک صحبت پور کی جانب سے بیماری کی روک تھام اور تدارک کےلئے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں۔ جس سے مزید مال مویشی مرنے کا خدشہ ہے۔صحبت پور کے مقامی لوگوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان سیکرٹری لائیو اسٹاک کمشنر نصیر آباد ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر صحبت پور سے مطالبہ کیا ہے کہ لمپی اسکن کی وباءکی روک تھام کےلئے اقدامات اٹھائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں