کوئٹہ میں سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار، تعمیراتی کام 4 برس سے التوا کا شکار
کوئٹہ (انتخاب نیوز) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سڑکوں کی حالت بدستور خراب ہے گزشتہ 4برسوں میں کام نہ ہونے کی وجہ سے سڑکیں ٹھوٹ پوٹ کی شکار ہیں قمبرانی روڈ، سریاب روڈ، منیر احمد مینگل روڈ، پشتون آباد، جان محمد روڈ، موسیٰ کالونی،،نواں کلی ،سیٹلائٹ ٹاﺅن سے جتک اسٹاپ تک سمیت شہر کے بیشتر سڑکیں ٹھوٹ پوٹ کی شکار ہیں وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کوئٹہ شہر کی حالت زار کا نوٹس لے اور خود کوئٹہ شہر کا دورہ کریں تاکہ شہریوں کے تکالیف کا ازالہ ہوسکے کوئٹہ سریاب روڈ اور سبزل روڈ منصوبوں پر کام سست روی کی وجہ سے ابھی تک التواءکا شکار ہے جس کی وجہ سے دونوں علاقوں کے عوام سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہوگئے شائد دونوں منصوبوں کو اس لئے مکمل نہیں کی جارہاہے تاکہ ریٹس بڑھائی جاسکے وزیراعلیٰ بلوچستان نے ترقیاتی مد میں خطیر رقم جاری کی ہے امید ہے کہ اس طرف بھی توجہ دی جائے تاکہ عوام کو اس ازیت سے نجات مل سکے پشتون آباد ،قمبرانی روڈ اور نواں کلی میں گزشتہ 10برسوں کے دوران سڑکیں نہ بننے کی وجہ سے عوام سخت مشکلات کے شکار ہیں جب صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کا یہ عالم ہے تو باقی صوبے کی کیا صورتحال ہوگی جبکہ مغربی بائی پاس ٹھوٹ پوٹ کی وجہ سے عوام کو آنے جانے میں مشکلات کا سامنا ہے تاہم توقع ہے کہ کوئٹہ کراچی شاہراہ کو دورویہ بنانے کے دوران اس شاہراہ کو بھی دوریہ کیا جائے گا جس سے ٹریفک کی روانی میں آسانی ہوگی۔


