کراچی میں بلوچ لاپتہ افراد کے کیمپ پر حملے کی خبر من گھڑت ہے، ٹی ایل پی بلوچستان

کوئٹہ (انتخاب نیوز) تحریک لبیک پاکستان بلوچستان کے شعبہ نشر و اشاعت کی جانب سے انتخاب میں چلنے والی خبر کہ کراچی پریس کلب پر بلوچ لاپتہ افراد کے حوالے سے قائم کیمپ پر ٹی ایل پی کے کارکنان کی جانب سے حملہ کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان ملک کی سب سے بڑی محب وطن مذہبی جماعت ہے، گزشتہ روز کراچی میں تحریک لبیک پاکستان کی احتجاجی ریلی نکالی گئی تھی جو پریس کلب پر احتجاج کرنے پہنچی تو وہاں بلوچ لاپتہ افراد کے حوالے سے کیمپ لگا ہوا تھا۔ کارکنان کی جانب سے کیمپ میں موجود شرکاءکو کچھ نہیں کہا گیا۔ تحریک لبیک پاکستان گزشتہ روز چلنے والی خبر کی تردید کرتی ہے۔

https://twitter.com/irfanif05171032/status/1535657144124678146?s=24&t=gT0CiOKrYvXIYN464C9Xtw

اپنا تبصرہ بھیجیں