پیرکوہ میں ہیضے کی وباءپر قابو نہ پایا جاسکا، بچوں سمیت متعدد اموات

ڈیرہ بگٹی (انتخاب نیوز) ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ میں ہیضے کی وباءبے قابو ہوچکی، جس سے سینکڑوں افراد متاثر ہیں، جبکہ بچوں سمیت متعدد افراد کی اموات ہوچکی ہے۔ حکومت کی جانب سے پیرکوہ میں صاف پانی کی فراہمی کیلئے اقدامات اور ہیضے کی وباءکے تدارک کیلئے عملی کوششیں نظر نہیں آئیں جس کے باعث ہیضے کی وباءبے قابو ہوگئی اور بچوں سمیت متعدد اموات ہوچکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں